White Chicken Karahi Recipe | Restaurant Style Chicken Karahi
آج ہم سیکھیں گے جن وائٹ کڑاہی White Chicken Karahi سب سے پہلے چکن کو دھو کے رکھ لیں اچھی طرح تاکہ اس کے اندر پانی وغیرہ نکل جائے۔ یہ اصل پہلی ٹپ ہے تاکہ کڑاہی کے اندر زیادہ پانی نہ ہوجائے۔ ورنہ جوگھر کے چولہے ہیں ان کی آگ ہلکی ہوتی ہے۔ جب ہم چکن کو پکانا شروع کرتے ہیں تو اس میں زیادہ پانی آجاتا ہے۔ وہ شوربہ سا بن جاتا ہے۔
تو سب سے پہلے ہمیں اس کڑاہی میں پیاز چاہیے۔ ویسے جو چکن کڑاہی ہم نارمل بناتے ہیں اس میں پیاز کا استعمال نہیں کرتے ۔ لیکن وائٹ کڑاہی White Karahi میں پیاز کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکن کچی پیاز کا نہیں ہوگا۔ وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ ساتھ ساتھ اس میں کچھ لہسن ۔ کچھ ادرک، سبز مرچوں کی پیسٹ دہی وغیرہ کچھ نارمل چیزیں ہیں جو کہ ہمارے دیسی کھانوں میں جاتی ہیں۔ تو سب سے پہلے آپ نے کرنا ہے دو عدد بڑے سائز کی پیاز ہو یا تین عدد درمیانے سائز کی پیاز ہو۔ اتنے پیاز کی آپ کو ضرورت ہے اس میں۔ تقریباً یہ 150 سے 200 گرام پیاز ہوگی۔ اب یہ دیکھیے پیازوں کو آپ نے کاٹ لینا ہے۔ دو دو حصے کر لیں کیونکہ ہم نے ان کو آگے پروسیس کرنا ہے۔اس لیئے ہمیں چھوٹے ٹکڑوں میں پیاز نہیں چاہیے
White Chicken Karahi کے لیے کڑاہی کا انتخاب
اب ہمیں ایک کڑاہی چاہیے۔ آپ ویسے جو گھروں میں استعمال ہوتے ہیں نا برتن وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جو نارمل کڑاہی ہم یوز کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو تھوڑا سا آتھینٹک ذائقہ، آتھینٹک وائب چاہیے نا اکثر گھر میں آپ پکائیں کڑاہی کے اندر تو اسی میں ہم ساری چیزیں بنا رہے ہوتے ہیں۔ تو وہ کڑاہی والا مزہ نہیں آتا۔ تو آپ لوہے کی کڑاہی رکھ لیں گھر میں۔ 1 کلو والی کڑاہی کافی موٹی ہوتی ہے۔ بھاری ہوتی ہے۔ تو اس میں ایک کھانا جلتا نہیں ہے۔ دوسرا اس میں ٹیسٹ آتا ہے۔ اب جب آپ کسی بھی ہوٹل پہ جائیں گے تو اس طرح کی لوہے کی کڑاہی میں آپ کی کڑاہی بنے گی۔ تیز آگ پہ بنتی ہے۔ تو وہ ایک پورا فلیور الگ سے ڈیویلپ ہوتا ہے اس میں کچھ چیزیں ہوتی ہیں جیسے کہ ایک چمچ ہوتا ہے ساتھ۔ تو یہ ساری چیزیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو کہ کڑاہی کوانجوائے کرنا چاہتے ہیں جو لوگ نارمل بنانا چاہتے ہیں وہ اسٹیل کی کڑاہی لے لیں۔ کوئی بھی گھر کے اندر جو بھی ہو اس کے اندر آپ اس کو بنا سکتے ہیں اس ریسپی کو۔
یہ جو کڑاہی ہوتی ہےاس کو آپ دیکھیں موٹی ہے اور وزن کے اندر کافی زیادہ ہے۔ ایک کڑاہیاں آتی ہیں بالکل باریک وہ آپ نے کڑاہی بنانے کے لیے یوز نہیں کرنی۔ وہ فرائیڈ رائس وغیرہ کے لیے چائنیز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس میں کھانا آپ کا جل جائے گا۔ مزہ نہیں آئے گا کڑاہی کا۔ اب ہم نے اس کو چولہے پہ رکھ کے یہ پیاز اس میں شامل کر دینی ہے۔ اور اس میں ساتھ پانی شامل کرنا ہے تقریباً دو کپ۔ اتنا پانی ہو کہ پیاز اس کے اندر ڈوب جائےاب نیچےآگ جلائیں اوپر سے ڈھک کے رکھ دینا ہے تاکہ جو اس کی اسٹیم ہے اس کے اندر ہی رہے اور پیاز اچھی طرح ابل جائے۔
پیاز کی گریوی تیار کرنے کا طریقہ
گھر میں کچھ لوگ پیاز کو کاٹا اور کاٹ کر گرائنڈر کے اندر ڈال دیا اور اس کا پیسٹ بنا دیا اب اس کے اندر سے کڑوا ہٹ آتی ہے وہ مزہ نہیں آتا کیونکہ اس کی بھنائی نہیں ہوتی۔ تو جتنی بھی گریویز ہیں جیسے ہماری چکن کڑاہی ہو گئی، بون لیس ہو گئی، ریسٹورنٹ کے اندر بننے والی جتنی بھی ریسپیز ہیں ان کا سیکرٹ یہ ہے اگر پیاز استعمال ہو رہا ہے تو اس کی گریوی بنتی ہے پہلے۔ تو گریوی کے لیے پیاز کو پہلے ابالا جاتا ہے۔ ابالنے کے بعد گرائنڈ کیا جاتا ہےوہ بھی آگے ٹپس ہیں۔ میں انشاءاللہ ساتھ ساتھ بتاتا ہوں آپ کو۔
اب دھیمی آگ پہ اس کو پکائیں گے تاکہ پانی خشک نہ ہو۔ ہم نے پیاز کو گلانا بھی ہے۔ تو 10-12 منٹ کے لیے پیاز پکے گی یہاں پہ۔ اتنی دیر آپ باقی کی تیاری کریں۔ آپ کی گریوی ساتھ ہی تیار ہو جائے گی۔ یہاں پہ پیاز کو پکتے ہوئے 10-12 منٹ گزر گئے ہیں۔ اب آپ نے اس پیاز کو یہاں سے نکال لینا ہے اور پانی پھینک دیناہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں جو پیاز کا ایک اسٹرانگ فلیور ہوتا ہے وہ نکالنا ہے اس میں سے۔ پھر مٹھاس بھی ہوتی ہے اگر ہم وہی پانی یوز کریں گے تو وہی سیم فلیور کڑواہٹ اور زیادہ تیز ہو جائے گی کڑاہی کے اندر۔ تو ہم وہ پانی ضائع کر دیں گے۔
اس کے اندر ہم تازہ پانی ڈال کے اس کو تھوڑا سا، پانی کی ضرورت پڑے گی آپ کو۔ اگر ویسے ہو جائے تو بھی بہتر ہے پانی کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ پانی ڈالنا پڑے تو تازہ پانی ڈال کے اس کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں اس اب اس پیاز کو میں شامل کر رہا ہوں ایک گرائنڈر کے جار میں۔ تھوڑا سا اس میں پانی ڈالیں گے اور اس کی پیسٹ بنا لیتے ہیں۔ اس کو ہم بولتے ہیں پیاز کی گریوی۔ اسی طرح ٹماٹر کی بھی بنتی ہے۔ باقی اور بھی سبزیاں ہیں جن کی اس طرح ہم گریوی بناتے ہیں استعمال کرنے کے لیے۔
Chicken Karahi پکانے کا آغاز
اب اس کڑاہی کو میں دوبارہ سے لے آیا ہوں یہاں پہ تاکہ ہم اس کے اندر آگے چکن کی کڑاہی Chicken Karahi بنا سکیں۔ آگ جلا دی ہے دوبارہ سے اور اس کے اندر آپ نے شامل کرنا ہے آدھا کپ آئل لوہے کی کڑاہی چکن اس کے اندر آپ ڈالیں گے تو چپکے گا۔ تو اس کے لیے تھوڑا سا تیل آپ نے گرم بھی کرنا ہے اور اس کو اس طرح سائیڈوں پہ بھی گھما لینا ہے۔ پھر جو چکن آپ ڈالیں گے اس میں وہ چپکے گا نہیں سائیڈوں پہ۔ اب ایک چھوٹا سا اور اسٹیپ کر لیں کہ اس میں چار پانچ سبز مرچیں ڈال کے ان کو ہلکا فرائی کر لیںیہاں پہ۔ ایک سے ڈیڑھ منٹ یہ مرچیں آپ کی تیار ہو جائیں گی۔ آپ نے چیرے دے لینے ہیں مرچوں کو ورنہ یہ اوپر تیل ڈالیں گی۔ جب ایک دو منٹ کے لیے فرائی ہو جائیں ان کو یہاں سے نکال لیں۔ اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ جو ہمارا تیل ہے وہ اچھی طرح سیزن ہو جائے گا۔ یہ سارا فلیور مرچوں کا تیل میں آ جائے گا۔ دوسرا یہ کہ جب مرچیں ہم اس میں ڈالیں گے توآخرتک پکی ہوں گی۔ آپ ان کو ساتھ کھا سکتے ہیں۔ تھوڑا اچھا فلیور آتا ہے
اب آپ نے جو چکن ہے یہ سارا جائے گا اس کڑاہی میں۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ اپنے چکن کو پہلے خشک کر کے رکھ لیں تاکہ اس کا پانی نکل جائے۔ اس پوائنٹ پہ کیونکہ ہم تیل کے اندر چکن کو فرائی کرتے ہیں۔ اگر پانی ہوگا تو بہت چھینٹے اڑیں گے۔ چکن کڑاہی کے ساتھ چپکےگانہیں کیونکہ ہم نے اس کو اچھی طرح گرم کر لیا ہے۔ سائیڈوں پہ بھی تیل لگا لیا ہے۔ ایک ٹی اسپون نمک لینا ہے بھر کے اس میں شامل کرنا ہے۔ لہسن کی پیسٹ ایک ٹیبل اسپون شامل کریں۔ ادرک کی پیسٹ ڈال دیںایک ٹیبل سپون۔ اس پوائنٹ پہ اس میں بس یہی دو چیزیں جائیں گی۔ چکن کو فرائی کریں گے چکن کی اسمیل ختم ہوگی۔ ساتھ ساتھ اس میں ایک بڑا اچھا فلیور آ جائے گا نمک کا۔
Chicken کو اچھی طرح فرائی کرنا
اچھا ایک چیز کاآپ نے خیال رکھنا ہے کہ اس پوائنٹ پہ آگ دھیمی نہیں کرنی ہے۔ اگر آگ دھیمی کر لیں گے تو یہ چکن پانی چھوڑنا شروع کر دے گا۔ ہم نے اس کو فرائی کرنا ہے اچھی طرح۔ تھوڑا سا براؤن کرنا ہے۔ پانچ سے سات منٹ جب آپ کا چکن اچھی طرح فرائی ہو جائے اس پہ ہلکا براؤن کلر آنا شروع ہو جائے گا۔اب اس میں کالی مرچ ڈال دینی ہیں اگر بہت تیکھی ہو تو آپ نے ایک ٹیبل اسپون ڈالنا ہے۔ اگر تھوڑی کم تیکھی ہیں مرچیں تو ڈیڑھ ٹیبل اسپون تک ڈال سکتے ہیں۔ اور جو سبز مرچیں رکھی تھی ان کو بھی تھوڑا یہاں پہ مکس کر لیں تاکہ یہ بھی ان میں فرائی ہو جائیں ان کا کلر بہت زیادہ نہیں نکلے گا۔ ورنہ آپ کی کڑاہی سبز ہو جائے گی وائٹ ہونے کی بجائے۔
White Karahi میں پیاز کی گریوی شامل کرنا
اب جوپیاز کی گریوی ہے یہ آپ پہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ آپ کو کتنی گریوی اس کڑاہی میں چاہیے۔ تو اس حساب سے اس کو ڈال سکتے ہیں۔ جتنے پیاز ہم نے گرائنڈ کیے ہیں وہ تھوڑی اچھی گریوی بنے گی۔ اگر چار لوگ کھانا کھا بھی رہے ہیں تو مشکل نہیں آئے گی۔ اگر آپ کو تھوڑا خشک چاہیے تو پھر اسی حساب سے اس گریوی کو آپ نے تھوڑا کم کر لینا ہے۔ کڑاہی کو آپ نے تیز آگ پہ پکانا ہے تو اس کا فلیور اچھا اور زبردست نکلے گا جیسے ریسٹورنٹس والا ہوتا ہے۔ تو اس گریوی کو میں پانچ سات منٹ تک پکائیں اس کا تیل الگ ہوناشروع ہوجائے مطلب گریوی اچھے طریقے سے کک ہو گئی ہے۔ اب یہاں کچےپیازکاذائقہ نہیں آئےگایہ پراپر ایک یکجان گریوی بنے گی اس کی اینڈ میں۔
اب جوآئل اس طرح الگ ہو جائے۔ اس میں ہم ڈالیں گےدہی۔ ایک کپ پھینٹا ہوا دہی اچھا بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہم جب دہی ڈالتے ہیں تو دہی پھٹ جاتا ہے۔ تو ایک ٹپ یہ ہے کہ جب آپ دہی ڈالیں اس سے پہلے آپ چولہا ہلکا کر لیں۔ اگر آپ کا دہی پھٹتا ہے تو، ورنہ کوئی ایشو نہیں ہے یہاں ہے آگ سلوکرنی ہے اور دہی کوہلاناہےدہی ڈالنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ گریوی تو یکجان ہو رہی ہے لیکن اس نے جو سارا تیل ہے اس کو بھی ابزارب کر لیا اندر۔ اب جیسے ہی دہی کی بھنائی ہوگی تو یہ دوبارہ سے اس کے اوپر تیل آنا شروع ہو جائے گا اب جو باقی مصالحے ہیں ان کو دہی ڈالنے کے بعد کڑھائی میں ڈالنا ہے دہی سے پہلے نہیں ڈالنا۔ ورنہ وہ تیل میں سارے ختم ہو جائیں گے۔
White Chicken Karahi کے مصالحے
کٹا ہوا زیرہ ہے۔ ساری چیزیں آپ نے کٹی ہوئی لینی ہیں تاکہ ان چیزوں کا کلر نہ آئے۔ خاص طور پہ کالی مرچ، ابھی ہم زیرہ ڈال رہے ہیں۔ تو ایک ٹی اسپون زیرہ ہے۔ اور کٹا ہوا زیرہ لینا ہے۔ ایک ٹیبل سپون دھنیاڈالناہےدھنیے کا فلیور اس کڑاہی میں بہت اچھا لگتا ہے۔ آدھاٹی اسپون موٹی کٹی ہوئی کالی مرچ ہےشامل۔کریں چار پانچ عدد لال والی گول مرچیں شامل کریں سفید مرچ شامل کریں یہ بھی آپ موٹی کٹی لے لیں۔ اور بلکل فریش ہوں پرانی نہ ورنہ ذائقہ خراب ہوسکتاہے
ساری چیزیں ڈال کے اس کو آپ نے دوبارہ سے مکس کرنا ہے۔ اور اس گریوی کے اندر ان مصالحوں کو پکا لینا ہے بس یہ کڑاہی ہماری ہو گئی تیار۔ اب آپ اس کو جتنا پکائیں گے یہ اتنی خشک ہوتی جائے گی۔ اب دیکھیں گے اس میں آئل اس کا الگ ہو گیا۔ گریوی ہماری تیار ہوگئی پیاز وغیرہ کی دہی اچھی طرح بھن چکا ہے۔
Cream شامل کرکے White Karahi مکمل کرنا
اب اس میں آپ نے ڈالنی ہے کریم ایٹ دی اینڈ۔ تقریباً 100 ایم ایل کریم جائے گی۔ اس میں زیادہ کریمی چاہیے تو آپ تھوڑا اس کو بڑھا سکتے ہیں۔ اب کریم کے ساتھ اس کو ہم تھوڑا سا یہاں پہ پکائیں گے اور اس میں وہ پراپر وائٹ کڑاہی والی لک آ جائے گی۔
کریم کے بعد آپ نے اس کو بہت زیادہ نہیں پکانا۔ اب اس کی گریوی کے اندر دیکھیں وہ کریمی ٹیکسچر آ گیا اور زبردست گریوی بنی ہوئی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ سوکھی سوکھی کڑاہی ہے۔ کریم آپ جیسے ہی ڈالیں گے 30 سیکنڈ کے بعد اس کا تیل الگ ہونا شروع ہو جائے گا۔ تو آپ نے آگ کو بالکل دھیما کر دینا ہے یا بند کر دینا ہے۔ بالکل چولہا گرم ہے تو بند بھی کر دیں اب ادرک ڈالنا ہے اس کے اوپر۔ اوپر سے ڈھک دینا ہے اور ہماری وائٹ کڑاہی White Chicken Karahi بالکل تیار ہے۔ 4 سے 5 منٹ بعد اسکاڈھکن کھول دیں آگ بند کر دی ہوئی ہے۔ ورنہ یہ کریم وغیرہ جل جائے گی۔ نیچےبھینلگ سکتی ہےچار پانچ منٹ کے بعد اس کی سرونگ کرتے ہیں اور اس کو ٹیسٹ کرتے ہیں۔
Restaurant Style White Chicken Karahi Serving
تو جی کڑاہی ہماری بالکل تیار ہے۔ اس کی اب سرونگ کریں گے اسی طرح۔ تو یہ ہماری جی وائٹ کڑاہی ہے White Chicken Karahi زبردست بالکل ریسٹورنٹ والا کڑاہی کے اندر کھانے کا جو مزہ اس طرح چکن جو ہے وہ بھی ہمارا زبردست کک ہو گیا۔ ٹیسٹ کرتے ہیں اس کو۔بسم اللہ
ٹرائی کیا ہے۔ابھی ہم اس کڑاہی کو ذرا کھائیں گے۔ انجوائے کریں گے۔