تھری ملک کیک بنانے کی آسان ترکیب، بغیر اوون کے


تھری ملک کیک (Three Milk Cake) بغیر اوون — بیکری اسٹائل سوفٹ اور جوسی

Three milk cake recipe made without an oven in a soft and moist texture


اج ہم بنائیں گے تھری ملک کیک ریسیپی (three milk cake recipe) بغیر اون کے بالکل سوفٹ بیکری سٹائل بہترین ذائقے کے ساتھ اس کے کے اندر خاص بات یہ ہوگی کہ یہ نرم جوسی ملک (دودھ) سے بھرا ہوا ہوگا ہم اس کو پتیلے کے اندر بنائیں گے طریقہ بالکل آسان ہے بچوں کے لیے بڑوں اپنے لیے مہمانوں کے لیے بنائیں تو چلو دیکھتے ہیں یہ کیسے بنتی ہے

انڈے اور چینی کی تیاری

Homemade three milk cake soaked with creamy milk mixture


پہلے چار عدد انڈے لے لیں فرج لگے ہوئے نہ ہوں اور ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ توڑ کر برتن میں ڈالا ہے اگر چاروں ٹھیک ہیں تو ان کو مکس کر لیں کیونکہ اگر آپ ان سب کو ایک ہی جگہ پر توڑیں گے ہو سکتا ہے کوئی انڈا خراب ہو اور باقی تین بھی خراب ہو جائیں اس کے بعد اس میں ڈھائی سو گرام یعنی ایک کپ چینی کا ڈالنا ہے اور ایک کپ اس میں گھی کا ڈالا جائے گا ان سب چیزوں کو ملا کر مکس کر لینا ہے اچھی طرح اور اتنا زیادہ مکس کرنا ہے کہ اس کی جو زردی ہے یہ سفیدی بن جائے یعنی بالکل یہ کریم کی طرح یہ پیسٹ بن جائے گا

کیک کا مکسچر تیار کرنا

Soft bakery-style three milk cake with three types of milk


جب اچھی طرح گاڑھا ہو جائے اس کے بعد اسمیں ونیلا ایس ایس 30 گرام ڈیڑھ کپ کارن فلور معدہ ایک چمچ بیکنگ سوڈا آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی نمک ڈالنا ضروری ہے تاکہ کمبینیشن باقی رہے ان کو اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ اس میں جو معدہ ڈالا ہے اس کے اندر روڑیاں ختم ہو جائیں اور یہ ساری چیزیں بہترطریقےسےمیلٹ ہو جائیں پھر اس میں آدھا کپ دودھ ڈالیں گے فرج لگا ہوا دودھ نہ ہو پھر ان سب چیزوں کو ملا لیں

پتیلے میں کیک تیار کرنا

Easy three milk cake recipe prepared in a pot without an oven


ایک ایسا برتن لیں جو چوڑا ہو چھوٹے پتیلے کے برابر ہو اس کے اندر تھوڑا سا گھی ڈالیں اور اس کو برش سے سارے برتن کے اندر پھیلا لیں اس کے اوپر تھوڑا سامیدہ چھڑک دیں اب مکسچر کو اس برتن کے اندر ڈالنا ہے اوپر تھوڑا سا برش مار لیں تاکہ جو ببلز بنے وہ ختم ہو جائیں

Moist and creamy three milk cake served as a dessert


جب یہ سب کچھ مکمل ہو جائے اس کے بعد ایک بڑا پتیلا لینا ہے اس کو ہلکی انچ کے اوپر چڑھا دینا ہے اور اندر کوئی چھوٹی سی تھالی رکھ دیں اب اس کے پتیلے کے اندر اس مکسچر کو رکھ اور پتیلے کواوپرسے بند کردیں اب نیچے ہلکی آگ جلتی رہنی چاہیے اور یہ کم از کم 30 سے 40 منٹ تک آگ کے اوپر چڑھا رہے اس کے بعد آگ سے اتار لینا ہے اور ٹھنڈا ہونے دیں

تھری ملک مکسچر تیار کرنا

Three milk cake soaked in sweet milk and topped with cream


تو اب ہم دودھ مکس کرینگے علیحدہ چونکہ یہ تھری ملک کیک ہے (three milk cake ) اس لیے پہلے 1کپ کچا دودھ ڈالیں پھر 1کپ کڑہا ہوا پھر250 گرام کریم یا ڈبے والا دودھ اس میں شامل کریں اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں

Traditional homemade three milk cake with a soft sponge base


اب جو کیک ہم نے بنایا تھا پہلے اس کے اوپر دودھ ڈالیں گے تاکہ یہ اس کیک کے اندر جذب ہوتا جائے پھر اس کو 20 سے 30 منٹ تک فرج کے اندر رکھیں

شوگر کریمل تیار کرنا

Three milk cake recipe with a juicy and tender texture


اب اس کے لیے ہم تیار کرتے ہیں شوگر کریمل اس کے لیے ایک پین لینا ہے اس کے اندر پانچ چمچ چینی اور چینی ڈال کر اس کو ہلکی انچ پہ بھوننا ہے تاکہ چینی شیرہ بن جائے اس کاکلر لال ہوجائے اب چینی کے اندر ڈیڑھ کپ کریم ڈالیں مکس کرتے جانا ہے تھوڑا سا مکھن ڈالیں ہلکی آنچ پرچمچا ہلاتے جائیں جب یہ ساری چیزیں مکس ہو جائیں تو اس کو اتار کر سائیڈ پہ رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے

ویپن کریم تیار کرنا

Easy homemade three milk cake dessert with creamy milk topping


اب ہمیں چاہیے ویپن کریم ڈیڑھ کپ اچھی طرح مکس کر لیں تب تک جب تک یہ اتنی گاڑی نہ ہو جائے کہ برتن کو اگر الٹا بھی کریں تو یہ نیچے نہ گرے اب یہ کریم اپ کی تیار ہو چکی ہے

کیک کی فائنل ڈیکوریشن

Delicious three milk cake soaked with a rich three-milk mixtureHomemade

جو کیک بنا کے ہم نے فرج میں رکھا تھا اس کو باہر نکال لینا ہے اس کریم کو کیک کے اوپر لگاتے جانا ہے اچھی طرح پریس کر دینا ہے

Bakery-style three milk cake prepared at home without an oven


پھر جو ہم نے میٹھا کریمل بنایا تھا اس کی کیک کے اوپر لیئرز لگانے ہیں تاکہ یہ میٹھا بھی ہو اور خوشبودار بھی ہو

تھری ملک کیک تیار ہے

Soft three milk cake dessert garnished with cream and nuts


اب یہ فائنل بن چکا ہے لیکن تھوڑا سا ابھی بھی اپ انتظار کریں دو سے تین گھنٹے اس کو فرج میں رکھیں اب نکال لیں اپ کا تھری ملک کیک (three milk cake بالکل تیار ہے انجوائے کریں خود بھی کھائیں بچوں کو کھلائیں 

جدید تر اس سے پرانی