رکن حجج بیان کیئےجائینگے
حج کن پرفرض ہے؟
1 عاقل ہوپاگل مجنوں دیوانہ پرفرض نہیں
2بالغ ہوچھوٹےبچےاورصغیرپرنہیں
3مسلمان ہوکافراورذمی پرنہ ہے
4آزادہوغلا م نہ ہو
اس رکن کی ریکوائرمنٹ کیاہے؟
جانےکےلیےجب آپ کی کنٹری سےدرخواستیں دی جارہی ہوں اس وقت پاس اتنازیادہ پیسہ ہوناچاہیےکہ اس کی درخواست بھی دےسکیں ویزا بھی اپلائی کرسکیں پاسپورٹ بھی بنواسکیں اتنامال ہوناضروری ہےکہ جس ڈیٹ کوجارہےہیں
اس ڈیٹ سےلےکرتب تک واپسی ہواس وقت تک گھر والےکھاتےپیتےرہیں وہ اپناخرچہ چلاتےرہیں اس کی مثال یوں سمجھیےکہ اب جنوری میں اپیلیں جارہی ہیں اس وقت جیب میں ٹکےہونےچاہیےاس سےپہلےکچھ تھایانہیں تھا
اس کےبعدکچھ ہوگایانہیں ہوگا اس کونہیں دیکھاجائےگابلکہ جو وقت چل رہاہے اسی کا حساب لگایاجائےگا کہ جوپیکج مل رہاہےوہ سستاہےیا مہنگاہےہوٹل کاکرایہ دےسکتےہیں اچھاکھاپی سکتےہیں تو یہ استطاعت جس کےپاس بھی ہوگی
اس پرلازم ہوجائے گااس میں پیسےکےاوپرسال کاگزرناضروری نہیں ہےبلکہ جس وقت موسم آجائے اس وقت اگر نوٹ جیب کےاندر موجود ہیں تو اس میں رقم سونےمیں ہوں یانقدی میں ہوں یامال تجارت کی شکل میں ہوں
یا ایسی پراپرٹی ہو جوپوراسال استعمال نہ ہوئی ہومثال کےطور پہ ایک بندے کےپاس پلاٹ ہےاور اس کی مالیت 30 40 لاکھ ہے اب رکن کا وقت آگیااس کےاوپرضروری ہوگیاکہ وہ اس پراپرٹی کو بیچےاوراپنی فرضیت
کوسرانجام دےاگرنہیں بیچتاتو پیسےادھارلےاوراللہ کےگھرمیں حاضری دےاوراس کے ذمے یہ فرض کھڑارہےگا اگر وہ اس کو ادانہیں کرےگا پھر گنہگار ہوگا
سوال ۔
1منساک حج اور عمرے میں کیا فرق ہے؟
2فریضہ پانچواں کی کتنی اقسام ہیں؟
مناسک فریضہ کی تین قسمیں ہیں۔1 تمتع 2 قران3 افراد
تمتع کہتےہیں کہ عمرہ کا احرام باندھ لےپھراحرام اتاردے 8ذلحجہ کو پھر اصل حجاجت کےلیےاحرام باندھ لے
قران (ق کی زیرکےساتھ) کہتےہیں حج اورعمرہ دونوں کا احرام اکٹھے باندھ لے
افرادکہتے ہیں کہ صرف ارکان اسلام کےپانچویں رکن کا احرام باندھ کرجائے
سنت مناسک اسلام اور فرض مناسک اسلام میں کیا فرق ہے؟
جو فرضیہ ہے وہ دو چیزوں کا نام ہے ایک شرط ہے دو رکنان ہیں اس میں سے پہلا وقوف عرفہ کاہےجس کا طریقہ یہ ہے زوال سےلےکراگلےدن صبح صادق تک کسی بھی وقت اورجتنابھی وقوف میں گزارلیا تو ایک رکن مکمل ہو جائے گا دوسرا طواف زیارت یہ بکرا عید کے تین دن ہوتا رہتا ہے
زیارت خانہ کعبہ کے دوران عورت کو حیض شروع ہو جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے چونکہ یہ مسئلہ عورتیں بہت زیادہ پوچھتی ہیں اور ان کو پیش آتا ہے اس لیے بیان کیا جا رہا ہے
خوب سمجھ لیجئے کہ جس کام میں صرف پاک ہونا ضروری ہےاوروہ ہےتوافی اس کے علاوہ صفااور مروہ کے سعی کرنا مزدلفہ بھی جائز ہے باقی ہر کام کر سکتے ہیں
اگر ط واف کر لیا ناپاکی کی حالت میں تودم دیناپڑےگا
لڑکی بغیرمحرم کےجا سکتی ہے یا نہیں شرعی سفرکوئی بھی ہو جو تین دن اور تین راتوں سےزیادہ توایسی صورت میں کسی بھی غیرمردکےساتھ نہیں جا سکتی وہ بیت اللہ ہوچاہےکوئی اورکام کرنا ہولیکن بوڑھی خاتون کےلیے کچھ گنجائش ہے
مقروض آدمی جاسکتا ہےیانہیں ؟
اس میں کچھ باتیں ہیں یادرکھنے والی اگرصورتحال ایسی ہے کہ اس کااپناکاروباریا بزنس موجود ہےلیکن اس وقت اس کےپاس ڈالرکی کمی ہےوہ ادھارپرلےسکتاہےاسے یقین ہو کہ وہ بعدمیں واپس آسانی سےکرسکتاہےتوایسے شخص کےلیےبیت اللہ کی زیارت فرض ہے
کوئی شخص کسی دوسرےکےلیےمناسک ادا کرسکتاہےیا نہیں؟
اس کو بدل کہتے ہیں اس کی کچھ صورتیں جائز ہیں نمبر ایک صاحب حیثیت ہےلیکن معذورہےلنگڑا ہےنہیں جاپاتا تو اس کے بدلےمیں کسی اور شخص کوبھیجاجاتاہے
یاپھرمال توتھا لیکن ٹال مٹول کرتارہاپھر موت کاوقت آگیا یا اب غریب ہوگئےلیکن وراثت اتنی موجود ہےتووصیت کریں کہ میری طرف سے ایک بندہ میرےاوپرجوحق ہےوہ ادا کردے
معذور افراد کیلئےفریضہ مناسک کاکیاحکم ہے
اگرمعذور ٹانگوں سےہےیاآنکھوں سے ہےتوایسی صورت میں اس کےلیے یہ فرض نہیں ہے ہاں اگر کوئی ان کےپاس شخص موجود ہےجو ان کوچلاپھراکرادا کروادےتوپھران کو ثواب ملے گا لیکن ان کے ذمے نہیں ہے
اگر کسی شخص کو ویزا نہ ملے تو اس کے لیے کیا حکم ہے دوسری بات احرام باندھنا کہاں سے ضروری ہے اگر تو مکہ کے حدود کےاندررہ رہےہیں تواحرام وہیں سےباندھاجائےگا لیکن اگردوسری جگہ سےآرہےہیں تومیقات سےباندھاجائے گا
تلبیہ کیا ہے اور کب پڑھا جاتا ہے
تلبیہ اللہ کا نام ہے جو کہ لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد ون نعمت لک ولملک لاشریک لہ اس کےعلاوہ مسلمان کوایک روحانی کیفیت کااحساس ہوتا ہے اس کے بدلے اللہ تعالی جنت عطافرماتےہیں
