ملتانی سوہن حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

آج ہم بنانے والے ہیں ملتانی سوہن حلوہ

آج ہم بنانے والے ہیں ملتانی سوہن حلوہ یہ پاکستان کا ایک مشہور برانڈ ہے جو کہ جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں بنایا جاتا ہے لوگ اس کو کھانے کے لیے دور سے بیکری پر جا کر خرید کر کھاتے ہیں یا پھر اپنے گھر بیٹھ کر منگواتے ہیں تو آپ بنانا سیکھیں گے اور دیکھیں کہ اس کے اندر کیاشامل کیا جاتا ہے وہی ملتانی حلوے کی خوشبو ہوگی ٹیسٹ بھی وہی ہوگا ان شاءاللہ

Traditional Multani Sohan Halwa ready to serve in a Pakistani style

ملتانی سوہن حلوہ بنانے کے لیے انگوری آٹا

اس کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ہمیں انگوری آٹا چاہیے یہ گھر پہ بھی بنایا جا سکتا ہے اور باہر پنساری سے بھی مل جاتا ہے لیکن ہم اس کو گھر میں بنائیں گے

انگوری آٹا بنانے کا طریقہ

انگوری آٹابنانےکیلے1 کلوگندم برتن میں ڈال کر اس میں پانی ڈالیں دو تین بار صاف کرکے دھولیں گےجو مٹی وغیرہ ہے وہ نکل جائے گی پھرصاف پانی ڈال کر 10گھنٹوں کیلےرکھ دیناہے

Wheat preparation for making authentic Sohan Halwa Multan

اب ہم نے چھانی لینی ہے اس کے ذریعے گندم کو دوسرے برتن کے اندر منتقل کریں گے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں جانا چاہیے اگر پانی ہوگاتوگمدم خراب ہو جائے گی جس سے انگوری اچھی نئ بنےگی

اب کلوگندم باہر نکالی تھی اس کے اوپرکپڑابھگوکرڈال دیناہےاورہر 5سے 6گھنٹےکےبعداس پرپانی چھڑکاتےرہناتقریبا 3 دن مسلسل تین دن بعد آپ دیکھو گےاس گندم کے اندر سے جڑیں نکلی ہوئی ہوں گی

Sprouted wheat prepared for homemade Multani Sohan Halwa

اب جس برتن کے اندر رکھی ہوئی ہوگی اس کو الٹا دینا ہے کسی کپڑے کے اوپر یہ چپکی ہوئی ہوگی اتارلیناہے اب یہ سون حلوے کے لیے انگوری تیار ہے

انگوری کو خشک کرنے کا طریقہ

اب اس کو ایک دن یا دو دن دھوپ کے اوپر خشک کر لینا ہے اب اس کو کسی ایسے برتن میں ڈالیں جس میں پیساجاسکےاوراس کو دلیےکی طرح پیس لیناہے

Dried and ground wheat used for Multan Sohan Halwa

سوہن حلوہ بنانے کا طریقہ

اب 100 گرام یہ بنی ہوئی انگوری کڑاہی والےپتیلےمیں ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈالیں مکس کریں اور ایک کپ میدہ شامل کریں اورچارلیٹرپانی شامل کریں اور4لیٹردودھ ڈالیں اور نیچے ہلکی آنچ شروع کردینی ہے یہ پکتارہے

Milk and wheat mixture cooking for Sohan Halwa Multan

پھٹکڑی اور ٹاٹری شامل کرنے کا طریقہ

اببدوسری تھوڑا سا پانی ایک برتن میں ڈالیں اور ہاف ٹیبل سپون پھٹکڑی اور ہاف چمچ 🥄 ٹاٹری ڈالیں اور مکس کریں جب مکس ہوجائےتوتھوڑاکرکےڈالتےجائیں چمچ کڑاہی کےاندرہلاتے جائیں اب یہ سون حلوہ پھٹناشروع ہوجائےگا

اب اس سٹیج پرہلانابند کردیں تاکہ یہ بھت نہ بن جائے

چینی، فوڈ کلر اور دیسی گھی شامل کرنا

اب اس میں اس میں 250 گرام چینی ڈالیں تھوڑاسافوڈ کلرشامل کریں 250 گرام دیسی گھی شامل کریں آدھا ابھی ڈال دیں آدھا آخرسے تھوڑاساپہلےشامل کریں

Sugar, food color and desi ghee added to Multani Sohan Halwa

گلوکوز لیکوئیڈ شامل کرنا

اب 800 گلوکوز لیکوئیڈ جوکہ مٹھائی والوں سےمل جاتاہے وہ ہیں اور شامل کریں اب اسے ہلکی آگ پرچھوڑدیں اور کبھی آکرایک دفعہ چمچ ہلاجائیں پھرچھوڑدیں

ٹھیک ڈیڑہ گھنٹے بعد یہ اپنےلال کلرمیں آجائےگا

سوہن حلوے کو آخری شکل دینا

اب اس میں ہلکاچمچ مسلسل ہلاتےرہناہےآرام سے اور جب آپ دیکھیں اس میں سے تاربنناشروع ہو جائیگی اب اس میں جوتھوڑاسادیسی گھی بچا تھا وہ ڈالنا ہے

Thick Multani Sohan Halwa forming strands during final cooking

اب پھرسےچمچ چلاتےجب یہ گاڑہوجائے تو اس کو اتار لیناہے کسی بھی دوسرے برتن میں ڈال کر10 گھنٹےکیلیےروم ٹیمپریچرپرٹھنڈاکرلیں گے

Freshly prepared Multan Sohan Halwa served with nuts

لیں جی ملتانی سوہن حلوہ بلکل تیارہے

کھائیں انجوائے کریں

جدید تر اس سے پرانی