چکن شوارما بنانے کی مکمل ترکیب
آج ہم ایک بہت ہی مزیدار ریسیپی تیار کر رہے ہیں۔ جسکانام ہے شوارما، ا تو مجھے امید ہے کہ اللہ ہمیں کامیاب کرے گا اور ہمارا شوارما بہت جلد تیار ہو جائے گا۔ تو چلیں ریسیپی کی طرف چلتے ہیں۔
چکن کی میرینیشن
تو سب سے پہلے ہم چکن تیار کریں گے۔
- میں نے 2 چکن بریسٹ پیس لیے ہیں۔ سب سے پہلے ہمیں ان چکن پیسز کو کاٹنا ہے۔ ہم فلے (fillets) کو لمبائی میں بہت باریک کاٹیں گے۔ یہ بریسٹ پیس کافی موٹا ہے۔ دوسرے چکن بریسٹ کو بھی اسی طرح لمبائی میں کاٹ لینگے
اور اب ہم انہیں میرینیٹ کریں گے۔ میرینیشن کے لیے:
ہم نے آدھا کپ دہی لیا ہے۔ اس میں 1 چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ شامل کریں گے۔ 2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس شامل کریں گے۔ 1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر شامل کریں گے۔ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ شامل کریں گے۔ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سونف شامل کریں گے۔ 1 چائے کا چمچ نمک شامل کریں گے۔ 1 چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ شامل کریں گے۔ اور خوبصورت رنگ دینے کے لیے، اس میں تھوڑا سا اورنج فوڈ کلر شامل کرینگے ساتھ ہی میں اس میں 1 کھانے کا چمچ کوکنگ آئل بھی شامل کرینگے
اب ہمیں انہیں اچھی طرح مکس کرنا ہے۔ اس کے بعد چکن فلے اس میں ڈال کر مصالحے میں اچھی طرح کوٹ کر لیں۔ اسے ڈھک کر 1 سے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اگر آپ کے پاس وقت کم ہے، تو آپ اسے آدھے گھنٹے کے لیے بھی رکھ سکتے ہیں۔
سلاد کی تیاری
تو جب تک چکن میرینیٹ ہو رہا ہے، ہم سلاد تیار کریں گے۔
1 گاجر لی ہے جسے لمبائی (julienne) میں کاٹ لینا ہے۔ 1 کھیرا لینا ہے جسے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لینا ہے۔
- اور 1 درمیانے سائز کا پیازلینا ہے جسے میں نے گولائی کاٹ لینا ہے۔
اب ان سب کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اس میں 4 کھانے کے چمچ سفید سرکہ اور تھوڑا سا پانی شامل کرینگے۔ ہمیں اسے کچھ دیر کے لیے سرکے والے پانی میں رکھنا ہے تاکہ سرکے کا کھٹا پن اس میں رچ بس جائے۔ اسے اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
شوارما ساس کی تیاری
ریڈ ساس
اب اس کے لیے ریڈ ساس بنانا شروع کرینگے۔ 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی لال مرچ لینی ہے۔ اس میں 1 چائے کا چمچ نمک اور 2 کھانے کے چمچ سفید سرکہ شامل کرناہے۔ ہمیں لال مرچ کو اس میں بھگونا ہے تاکہ وہ نرم ہو جائے۔ اسے ایک طرف رکھ دیں
وائٹ ساس
اب ہم شوارما کے لیے مزیدار وائٹ ساس بنا رہے ہیں۔ بلینڈر میں یہ چیزیں ڈالیں:
2 کھانے کے چمچ تل لہسن کے 4 جوے 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچ کوکنگ آئل 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ نمک 1 چائے کا چمچ اوریگانو (oregano) اور تقریباً پون کپ (3/4 کپ) مایونیز
اب ہمیں اسے بلینڈ کرنا ہے۔ لیجیے، ہماری مزیدار شوارما ساس تیار ہے۔ اب ہم اسے نکال کر ایک طرف رکھ دیں گے۔
چکن کو پکانا
ہمارا چکن اچھی طرح میرینیٹ ہو چکا ہے۔ آدھا گھنٹہ گزر چکا ہے، لیکن اگر وقت ہو تو آپ 1 سے 2 گھنٹے ضرور رکھیں۔ ایک گرل پین لینا ہے اور اس میں 3 سے 4 کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح پھیلا لینا ہے۔ اب ہم چکن فلے میں رکھیں گے۔
اسے تیز آنچ پر 3 سے 4 منٹ تک پکائیں۔ پھر اس کی سائیڈ تبدیل کریں تاکہ دونوں طرف سے پک جائے اور چکن پر خوبصورت رنگ آ جائے۔ اب میں نے آنچ درمیانی سے ہلکی کر دی ہے اور اسے 8 سے 10 منٹ کے لیے ڈھک دیا ہے تاکہ چکن گل جائے۔ بیچ میں سائیڈ تبدیل کرتےرہناہے۔ چکن کا رنگ پیاراآنےتک اور یہ جب دونوں اطراف سے اچھی طرح پک جائے
کوئلے کا دھواں (Smoky Flavor)
اب تمام چکن کو ایک ہی پین میں شفٹ کرلیناہے تاکہ اسے کوئلے کا دھواں دیاجاسکے۔ چکن کے بیچ میں جگہ بنا کر ہم اس میں گرم کوئلہ رکھیں گے۔ اس پر تیل کے چند قطرے ڈالیں گے اور 5 منٹ کے لیے ڈھک دیں گے (چولہا بند کر دیں)۔ 5 منٹ بعد اسے نکال کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیناہے
(اس دوران ہماری سرکے میں بھیگی ہوئی لال مرچیں نرم ہو گئی ہیں۔ اس میں لہسن کے 2 جوے ڈال کر اسے اچھی طرح پیس لیناہے۔ لیجیے، ہماری ریڈ ساس بھی تیار ہو گئی ہے۔
سرکے والے سلاد کو بھی آدھا گھنٹہ ہو گیا ہے، اب ہم اس کا پانی نکال دیں گے۔ اسے دھونا نہیں ہے، بس پانی نکال کر واپس پیالے میں رکھ دیں۔
شوارما کی اسمبلنگ (تیاری)
اب ہم شوارما تیار کریں گے۔ بازار والی ریڈی میڈ شوارما بریڈ لینی ہے
پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر شوارما بریڈ کو دونوں اطراف سے اچھی طرح سینک لیں تاکہ اس پر پیارا سا سنہرا رنگ آ جائے۔ باقی بریڈز بھی اسی طرح تیار کرلینےہیں بٹر پیپر بچھائیں۔ سب سے پہلے اس پر شوارما ساس (وائٹ ساس) لگاناہے (میں نے اسے تھوڑا پتلا کرنے کے لیے اس میں ہلکا سا دودھ ملایا تھا)۔ ساتھ ہی تھوڑی سی ریڈ ساس ڈال کر دونوں کو اچھی طرح مکس کر کے پھیلا لیں۔ آپ کو بالکل بازار جیسا ذائقہ ملے گا۔
درمیان میں تھوڑی سی بند گوبھی اور سلاد کے پتے رکھیں۔ اس کے اوپر سرکے والا سلاد اور چکن کی تہہ لگائیں۔
- آخر میں اوپر تھوڑی سی مایونیز والی ساس ڈالیں اور اسے رول (wrap) کر لیں۔
full detals is video me hain
ہمارا زبردست چکن شوارما تیار ہے! ہم باقی شوارمے بھی اسی طرح تیار کر لیں۔