شامی کباب کے لیے چکن اور دال چنا

  ایک پاؤ چکن سے ڈھیر سارے مزیدار شامی کباب

آج میں حاضر ہیں ایک نئی اور زبردست مزیدار کباب کی ریسپی کے ساتھ۔ اس۔کباب کی جو خاص بات ہےوہ یہ ہے کہ ایک پاؤ چکن کے ساتھ ہم بہت سارے کباب بنا کے تیار کر لیں گے۔ وہ بھی صرف 10 سے 12 منٹ میں۔ اور ان کو بنا کے 2 سے3 مہینوں تک سٹوربھی کرسکتےہیں نا تویہ ان شاءاللہ خراب ہونگے اورنہ ان کی لک خراب ہوگی اور نہ ہی ان کا ٹیسٹ خراب ہوگا۔ بس ایک چیز ہے جس کا خیال کرنا ہے جو آگے ریسپی میں آپ لوگوں کوبتاتاہوں ان شاءاللہ۔ پھر چاہے اچانک سے مہمان آ جائیں یا بچوں کو لنچ باکس میں دینا ہو یا خود جو گھر کی شام کی چائے ہوتی ہےاس کو سپیشل بنانا ہو۔ منٹوں میں یہ مزیدار سے شامی کباب بن کے تیار ہو جائیں گے۔ چلو ان کوبناناسیکھتےہیں بنا ٹائم ضائع کیے یہ مزیدار سے کباب بنانا شروع کرتے ہیں۔


پریشر ککر میں کباب کا مکسچر تیار کرنا

یہ مزیدار سے شامی کباب بنانے کے لیے پریشرککرکااستعمال کرناہے آپ ویسے بھی بنا سکتے ہیں۔ تھوڑا سا میں اس میں پہلے ایک گلاس پانی ڈالناہے تاکہ ہمارا جو پریشر ککر ہے وہ نیچے سے جلنا نہ شروع ہو جائے۔ اب اس میں ساری چیزیں ترتیب کےساتھ جائیں گی ایک پاؤ چکن لیناہے بون لیس ہڈی کے ساتھ بھی آپ لے سکتے ہیں۔ پھر تھوڑا سا زیادہ لیں کیونکہ ہڈی کا بھی وزن ہوگا۔ لیکن ہڈی کے ساتھ لیں گے تو اور بھی زیادہ مزیدار بن کے تیار ہوں گے۔ آدھا کلو یہاں پہ دال چنا میں نے لی ہے۔ اس کو میں نے بھگو لیا تھا دو تین گھنٹے پہلے۔ اچھی طرح سے دانہ نرم ہو چکا ہے۔ اس کو شامل کرتےہیں

Delicious homemade Pakistani Shami Kabab served on a plate

شامی کباب کی بہترین ریشو

اصل جو شامی کباب کی ریسپی ہوتی ہے اس میں یہ ریشو ہوتی ہے ایک پاؤ دال اور 1 کلو چکن۔ لیکن ہم جو بنا رہے ہیں کم بجٹ میں بننے والے شامی کباب تو اس کے لیے ہم بیسٹ ریشو رکھیں گے۔دال چناکم رکھناہے لیکن اگر دال چنا زیادہ کی جائے تو کباب روکھے سے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ خشک سے ہو جاتے ہیں۔ تو ان کو ہم نے نرم کیسے کرنا ہے؟ سب سے پہلےآپ نےدوآلولینےہیں۔ یہ کریں گے ہمارے کباب کو نرم۔ دال چنا کے ساتھ جب یہ آلو ہم شامل کر لیں گے تو اس سے ہمارے جو کباب بنیں گے وہ نرم اور جوسی اندر سے بنیں گےان شااللہ ، چکن کم ڈالنے کی وجہ سے کوئی اس کے ٹیسٹ میں ان شاءاللہ فرق نہیں آئے گا کیونکہ ہم اپنےطریقے سے ان ساری چیزوں کو سیٹ کریں گے۔

Chicken and soaked chana dal prepared for Shami Kabab

کڑے اور پاؤڈر مصالحے شامل کرنا

اب ہم لیں گےکچھ کڑے مصالحے جو ہم شامل کرینگے۔ ایک تیز پات ہے، دارچینی کا ٹکڑا ہے۔ چھ سات جوئے تھوم کے لال مرچ لیں خشک والی۔ ایک پیاز لیں۔ ادرک کا پیسٹ لیں۔ 1 ٹیبل سپون تھوڑے سے لہسن کے جوے لیں اب جو پاؤڈر مصالحے وہ شامل کریں گے۔ ہلکاکٹاہوا یہاں پہ دھنیالیناہے 1 ٹیبل سپون، 1 ٹیبل سپون لال مرچ کا پاؤڈر ۔ ہاف ٹی سپون ہلدی ۔ ہاف ٹی سپون زیرہ پاؤڈر۔ ہاف ٹی سپون پسا ہوا گرم مصالحہ ۔ ڈیڑھ ٹی سپون نمک۔ نمک مرچ اس کے بعد بھی آپ ٹیسٹ کر کے ڈال لیجئے گا اور اس پوائنٹ پہ بھی آپ اپنے ٹیسٹ کے حساب سے ڈال سکتے ہیں۔

Potatoes added to chicken and chana dal for Shami Kabab


پانی شامل کرکے پریشر ککر میں پکانا

اب اس میں ہم پانی شامل کریں گے۔ کتنا ڈالنا ہے یہ بہت اہم چیز ہے۔ پانی یہاں پہہ آدھاکلوڈالناہےزیادہ نہیں جو ہماری چیزیں ہیں نا وہ بھی اچھی طرح سے اس کے اندر ڈوبی ہوئی نہیں ہونگی اتنا ہی ہم نے ڈالنا ہے۔ اور اب اس کو ہم نے کور کر دینا ہے۔ کور کر کے جب اوپر کی سیٹی چلنا شروع ہو جائے گی تب ہم نے اس کا جو ٹائم ہے وہ نوٹ کرنا ہے اور صرف 10 منٹ ہم نے لگانا ہے۔ سیٹی چلنا شروع ہو چکی ہے۔ اور اسے 10 منٹ ہو چکے ہیں۔ اب احتیاط کے ساتھ اس کونیچےاتارلیناہے۔ اگر آپ گیس والے چولہے پہ کام کریں تو چولہا بند کرنا ہے۔ مکمل سٹیم نکلنے تک اس کو اوپر سے نہ اٹھائیں۔ سٹیمجب مکمل نکل جائے ہیں جی سٹیم مکمل نکل چکی ہے۔ اب اس کو ہم چیک کریں گے۔

Shami Kabab mixture cooking in a pressure cooker

دال، آلو اور چکن کو چیک کرنا

اب دال کو دیکھ لینا ہے۔ یہ اچھی طرح گل جائے آلو بھی اچھی طرح سےگل جائیں ۔ اور چکن جو ہے اس کو بھی دیکھ لینا ہے۔ اگر آپ پریشر ککر کے بغیر بنائیں تو پھر آپ نے یہ دیکھ لینا ہے کہ اس میں پانی تھوڑا زیادہ شامل کر لیں اور بار بار اسے ہلائیں ۔ اب یہ بالکل ریڈی ہے۔ ایک برتن میں نکال لیجیئے اور پھر اس کو ٹھنڈا کر لیں ویسے تو آپ اسی پوائنٹ پر تھوڑا سا پانی زیادہ ڈال کے وہ سارے کو پیس سکتے ہیں۔ لیکن ہم نے کیونکہ اس میں چکن کم ڈالا ہے تو اگر ہم اسے ریشوں کے ساتھ کریں گے چکن کو تو وہ کسی جگہ پہ کوئی ریشہ آئے گا چکن کا کسی جگہ پہ نہیں آئے گا تو پورےکباب کا اس میں ٹیسٹ نہیں آئے گا چکن کا۔ لیکن جس طریقے سے میں ابھی آپ کو بتاؤں گااس طریقے سے انشاءاللہ ایک ایک حصہ جو کباب کا ہوگا اس میں چکن پہنچے گا۔

Cooked chicken, chana dal and potato mixture for Shami Kabab

چاپر میں مکسچر پیسنا

اب اس میں یہ تیز پتہ اس طرح کی چیزیں نکال لیں لیکن مرچیں نہیں ہم نے نکالنی وہ ساتھ ہی ہم پیسیں گے۔اب اس کو اس کورکھ دیں ٹھنڈا ہونے کے لیے۔ تب تک ہم باقی کچھ چیزیں ان کو پیس لیتے ہیں۔ ان چیزوں کو چاپر میں پیسیں گے۔ یہ والا جو مٹیریل ہے اس کو بھی اور یہاں باقی چیزوں کو بھی چاپر کی وجہ سے پیسنے کی وجہ سے سارے جو ہمارا مٹیریل ہوگا اس میں ہر جگہ پہ چکن جائے گا۔ یہاں پہ ایک پیاز تھا درمیانے سائز کا۔ یہ میں نے ڈال لیا ہے۔ سبز دھنیا یہاں پہ اور کچھ پودینے کے پتے تھے۔ چار عدد سبز مرچ ہے۔ یہ ڈال کے ہم نے گرائنڈ کر لینا ہے۔ اب اسی میں مٹیریل ڈال کے تھوڑا تھوڑا کر کے اس کو ہم گرائنڈ کر لیں گے اچھی طرح سے۔ اور اس میں جو ہے اور نمک چیک کرلیناہے اس کے حساب سے تھوڑاسا نمک ڈالناہے۔ میں نے اپنے ٹیسٹ کے حساب سے ڈالا ہے۔ آپ اپنے ٹیسٹ کے حساب سے ڈال سکتے ہیں۔ اور تھوڑا سا زیرہ ثابت والا ڈالناہے 1 ٹی سپون کافی ہے۔ اس کو اچھی طرح پیس لیناہے

Shami Kabab mixture being ground with chicken, herbs and spices

تیار شدہ شامی کباب کا مٹیریل

اب اس کو ایک برتن میں نکال لیں اور اسی طریقے سے جو باقی ہے۔ اس سارے کو پیس لینا ہے۔ اور ذرا آپ اس سٹیج اس کا مٹیریل چیک کریں۔ ایک پاؤ چکن اور ڈھیر سارا شامی کباب کا مٹیریل ماشاءاللہ آپ کے گھر میں کوئی دعوت ہو یا آپ نے اپنی فیملی کے لیے بنانے ہوں اس طریقے سے شامی کباب بنائیں۔ ان شاءاللہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ ایک پاؤ چکن کے ساتھ آپ نے اتنے سارا وہ مٹیریل بنایا اور شامی کباب بنا کے تیار کیے ہیں۔ اوریہ چاپر میں چلانے کی وجہ سے ہمارے ایک ایک بائٹ میں ان شاءاللہ چکن آئے گا۔

Smooth homemade Shami Kabab mixture ready for shaping

شامی کباب کو شیپ دینا

اب ان کو ہم شیپ دیں گے۔ اس کے لیے یہاں پر بٹر پیپر لینا ہے آرام سے اس کو برتن کےاندروالےحصےمیں رکھ دیں۔ اوپر کوئی بھی آپ جو ڈھکن وغیرہ ہے اس کےاس کو سیٹ کر لیں۔ اسے خود بھی ضرور ٹرائی کیجئے گا اور زیادہ سے زیادہ شیئر بھی ضرور کیجئے گا۔ شیپ ساری ماشاءاللہ میں نے ریڈی کر لی۔ اور اگرآپ دیکھیں تو 25 کباب ہمارے بن کے تیار ہوئے ہیں۔ اور کباب کا سائز بھی بہت اچھاہےجس سائز میں کباب ہوتا ہے اسی سائز میں بنالیناہے

Homemade Shami Kabab patties being shaped by hand

کباب کو فریزر میں سٹور کرنا

اب اس پوائنٹ پہ آکے آپ انہیں سٹور کر سکتے ہیں۔ ایسے ہی تھوڑے فاصلے پہ رکھیں۔ فریز کر لیں۔ جب جم جائیں پھر آپ نکال کے چاہے ایک شاپر میں ڈال لیں چاہے بند ڈھکن والے ڈبے میں ڈال لیں اور ان کو واپس فریزر میں رکھ لینا ہے۔ ایک احتیاط کرنی ہےکہ جتنے ایک ٹائم پہ آپ نے فرائی کرنے ہیں صرف آپ نے فریزر میں سے اتنے نکالنے ہیں۔

Homemade Shami Kababs arranged on butter paper for freezing

شامی کباب کو فرائی کرنا

اب فرائی کرنے کے لیے دو عدد انڈےلینےہیں تھوڑاسااس میں چاٹ کا مصالحہ ڈالنا ہے۔ مکس کر کے اس کے اوپر ہم کوٹ کریں گے۔ اور دوسری سائیڈ پہ توا اس میں آئل ڈال کے گرم ہونے کے لیے رکھ دیناہے۔ میڈیم سا گرم ہونا چاہیے۔ اب وہ بنےہوئےکباب ڈالیں صرف ہم نے اوپر سے پیارا سا کلر لے کے آنا ہےجب اچھاساکلرآجائے اب ان کی سائیڈ چینج کرنی ہے۔ اور یہ دیکھیں ماشاءاللہ گھر پہ کوئی دعوت ہو یا آپ کی شام کی چائے ہو اس کا مزہ اگر آپ دوبالا کرنا چاہتے ہیں تو یہ مزیدار سے کباب بنا کے رکھ لیں۔ ان شاءاللہ 100 گنا بڑھ جائے گا ان کا ٹیسٹ جب یہ والے مزیدار سے کباب ساتھ آپ سرو کریں گے

Golden-brown Shami Kababs frying on a traditional tawa

🍽️ مزیدار شامی کباب تیار ہیں

لیں جی ریڈی ہے ہمارے ایک پاؤ چکن سے بننے والے ڈھیر سارے پوری فیملی کے لیے بننے والے شامی کباب کی ریسپی۔ بہت زبردست لک کےساتھ بن جائینگے۔ ایک مرتبہ بنا کے مہینوں سٹور کر کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اور ٹیسٹ میں اور لک میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔مزےدارریشےدار کباب تیارہیں لیجیئے کھائیے اپنے بچوں کو کھلائیں

Golden-brown Pakistani Shami Kababs served with lemon and fresh herbs

📝 نوٹ

نوٹ میں نے اپنی طرف پورے سمجھ کےساتھ لکھاہے اگر کوئی بات سمجھ نہ آئےتوکمنٹ کرکےپوچھ سکتےہو

جدید تر اس سے پرانی